نئی دہلی، 28 دسمبر :- حکومت نے شادی شدہ خواتین کے حقوق کی حفاظت کے لئے تین طلاق کا بل کئی اہم اراکین کی مخالفت کے درمیان آج لوک سبھا میں پیش کردیا۔
وزیر قانون روی شنکر پرساد نے مسلم خواتین (شادی کے حقوق تحفظ) بل 2017
ایوان میں پیش کرتے ہوئے اسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ یہ بل آئین کے جذبات کے مطابق ہے۔
شادی شدہ خواتین کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے بل کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تین طلاق کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔