ذرائع:
محمد جابر احمد صدر نشین بلدیہ بھینسہ و ضلعی صدر مجلس متحدہ عادل آباد نے نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد کولوک مت کی جانب سے سال 2022 کا بہترین پارلیمنٹرین ایوارڈ سے سرفراز کرنے پر انھیں عمیق دل سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی
ایک بے باک اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو اپنی بات پارلیمنٹ میں بے خوف رکھتے ہیں, حالانکہ ملک بھر میں انکے خلاف سازشیں رچی جاتی ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی بے باکی کا مظاہرہ بھارت کے آئین کے مطابق ملک کے مسائل اقلیتوں و دلتوں پر مظالم پر آواز اٹھانے سے کبھی پس و پیش کا مظاہرہ نہیں کرتے اسی وجہ سے آج انکی ملک میں مقبولیت ہوتی جارہی ہے۔
انھوں نے بیرسٹر اسد الدین اویسی کی صحت و سلامتی کیلئے انکےحق میں دعا کی۔