ذرائع:
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا نےاپنے صحافتی بیان کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت کے مطابق بتاریخ یکم اکتوبر /2023 تک وہ لوگ جنہوں نے (18) سال کی عمر مکمل کیا ہے، نئے ووٹرس کی حیثیت سے اپنے ناموں کے اندراج کیلئے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر، تحصیلدار کے دفتر، اور ووٹر ہیلپ لائن، BLOApp کے ذریعے یا فارم نمبر-6 کے ذریعہ اپنی درخواست داخل کریں۔
فارم نمبر-7 درخواست کے ذریعہ وفات پانے والے افراد کےناموں کو حذف کرنے کے لیے، متوفی کے اہل خانہ کو موت کا سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا اور متعلقہ بوتھ لیول آفیسر، تحصیلدارکے دفتر،
اور ووٹر ہیلپ لائن ، BLO APP کے ذریعے اپنی درخواست داخل کریں۔
فارم نمبر- 8 سے متعلقہ درخواست کو درج ذیل ترمیمات کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
1. ووٹر کے ووٹ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے
2. اگر نام میں کوئی تصحیح ہو مثلاً نام، والد کا نام ، عمر ، پتہ اور دیگرامور سے متعلقہ تصحیح کے لیے۔
3. PWD (معذورین ) کی مارکنگ کیلئے استعمال کیا سکتا ہے۔
4. ڈپلیکیٹ EPIC کارڈ کی حصولی کیلئے۔
مندرجہ بالا ترمیمات کیلئےبتاریخ 21.08.2023 تا 19.09.2023تک درخواست کا ادخال کیا جاسکتا ہے۔اور جن لوگوں کونئےووٹرس کی حیثیت سے رجسٹریشن کروانی ہے وہ اس موقع سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔