: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جگتیال ضلع میں نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند کے خلاف کاغذی پرچے سے سنسنی بن گئی ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے ان کی اپنی پارٹی کے کچھ سینئر لیڈران نظام آباد کے ساتھ ساتھ جگتیال اور کورٹلہ میں ایم پی اروند کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔ وہ اس
خدشے کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ انہیں اگلے پارلیمانی الیکشن میں ٹکٹ نہ دیا جائے۔ اس ترتیب میں، پیر کی صبح مٹ پلی میں پامفلٹ کی تقسیم سے بحث گرما گرم موضوع بن گئی۔ واضح رہے کہ جگتیال میں بھی گذشتہ چند روز قبل ان کے پارٹی کے سنیر قائد ین ان کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ اور ان کا پتلہ نذر آتش کیا تھا۔