the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

حیدرآباد- 16/مئی ( اعتماد) ملک بھر کی ریاستوں کے لیے تلنگانہ  اور لیڈروں کے لیے کے سی آر رول ماڈل ہیں۔ کیونکہ پچھلے نو سالوں کے مختصر سے عرصہ میں وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست کو مجموعی طور پر غیر معمولی ترقی دلائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حج ہاؤز میدان میں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔  
ڈرائیور کم اونر اسکیم کے تحت  پچھلے سالوں کے ماباقی 20 ماروتی گاڑیوں کی تقسیم کے موقع پر تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن نے ایک تقریب منعقد کی۔جس کی کارروائی تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن کے چیرمن محمد اسحٰق نے چلائی۔  تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتوں اور غریبوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے اور ہمیشہ ان کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے اب تک  جملہ 900  گاڑیاں تقسیم کی  ہے۔اس اسکیم کا مقصدغریب ڈرائیونگ پیشہ نوجوانوں کی مالی امداد ہے ۔اس اسکیم سے سینکڑوں غریب خاندانوں کی معاشی حالت میں سدھار آئے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت درخواست گزاروں  کو روڈ سیفٹی ، گاڑیوں کی دیکھ بھال،  ڈرائیورزکے اچھے برتاؤ اور ٹکنالوجی کا استعمال جیسی ٹریننگ دی گئی ہے  تاکہ ان کی  پیشہ وارانہ مہارت میں  اضافہ ہو ۔اور کہا کہ منتخب امیدواوں کو ماروتی سوزوکی ٹور گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ جس کی لاگت نو  لاکھ روپئے ہے۔ امیدواروں کو  60فیصد سبسیڈی دی جارہی ہے۔ انہیں صرف 40 فیصد رقم ماہانہ  قسطوں میں بینک کو ادا کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے  کہا کہ چیف منسٹر  جناب کلوا کنٹلا چندرا



شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ حکومت کی شروع کردہ اقلیتی اسکیمات ملک بھر میں مثالی ہیں۔
انہوں نے منتخب امیدواروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکیم کا  بہترین استعمال  کرتے ہوئے  اپنی اور اپنے خاندانوں  کی معیشت کو سنواریں۔اور ہر قسم کے بے جا اخراجات سے پرہیز کریں۔اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں کیونکہ تلنگانہ کے سی سی ٹی وی کیمرے ہر وقت آپ  پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔آخر میں انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ  ہر مہینے پابندی کے ساتھ بینک میں ماہانہ قسط   ادا کریں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  حکومت تلنگانہ کی شروع کردہ اسکیمات بالخصوص اقلیتوں کے لیے شروع کردہ اسکیمات ریسیڈینشیل اسکولس، اسکالرشپ، شادی مبارک،  مفت پینے کا پانی،  معیاری بجلی ، وضائف، کے سی آر کٹ،رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، دلت بندھو کے علاوہ دیگر اسکیمات کا ذکر کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے روحِ رواں کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ ایک عملی سیکولر قائد ہیں۔ ملک بھر میں ان جیسا قائد شائد ہی کہیں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے قومی پارٹی تشکیل دی ہے تاکہ ملک میں پھیلی بے چینی، افرا تفری، نفرت اور بد امنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اور تلنگانہ کی طرز پر ملک بھر کو ترقی دی جاسکے۔ا س  تقریب میں اراکین اسمبلی  جعفر حسین معراج ، احمد بلعلہ، رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی ، تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن  چیرمن محمد اسحٰق،ریاستی حج کمیٹی چیرمن محمدسلیم، اردو اکیڈمی چیرمن محمد مجیب الدین، مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ کانتی ویزلی، پارٹی قائد بدرالدین کے علاوہ دیگر شریک تھے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.