نئی دہلی، 8 مارچ (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کشمیری تاجروں کے ساتھ ہونے والی مارپیٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اپنے شہریوں پر اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا،" اتر پردیش میں کشمیری تاجروں کے مار پیٹ کرنے کی ویڈیو سے طبیعت مضمحل ہوگئی لیکن میں
حملہ آروں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیری تاجروں کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ ہندوستان کے کسی بھی حصے میں بسنے والے افراد ہندوستانی شہری ہیں۔ ہمارے کشمیری بھائی بہنوں کے خلاف ہونے ولے تشدد کی میں سخت مذمت کرتا ہوں" ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں بھگوا لباس پہنے کچھ افراد کشمیری تاجروں کی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کر رہے ہیں۔