سری نگر،11ستمبر(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیری علیحدگی پسندوں کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے وہ اس کے لئے کھلے دل و دماغ سے تیار ہیں۔
انہوں نے جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی
دفعہ 35 اے پر مبینہ طور پر منڈلا رہے خطرے پر کہا کہ مرکزی حکومت کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے کشمیر کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔
" ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور اسے ہندستان میں دہشت گرد بھیجنے اور دہشت گرد کاروائیوں کی فنڈنگ کا سلسلہ بند کرنا چاہیے"۔