: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 07 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز 2025 کا مسودہ شہریوں پر مرکوز گورننس کے تئیں ہندوستان کے عزم کو ترجیح دیتا ہے۔
مسٹر مودی نے منگل کو مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا مرکزی وزیر اشونی ویشنو وضاحت کرتے ہیں کہ کس طرح ڈرافٹ ڈیجیٹل پر سنل
ڈیٹا پروٹیکشن رولز ، 2025 شہریوں پر مرکوز گورننس کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو ترجیح دیتا ہے۔ " ان قوانین کا مقصد ترقی اور شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل پر سنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز کا ڈرافٹ جاری کر دیا ہے جس کا بہت انتظار ہے۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لوگوں کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنا ہے۔