نئی دہلی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز سے سفر کرانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے مہنگائی اتنی بڑھا دی ہے کہ غریوں کا ہوائی جہاز سے سفر تو دور ان کا سڑک پر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ، "یہ ایک بہت ہی سنگین معاملہ ہے -الیکشن ۔ ووٹ ۔ سیاست سے پہلے آتے ہیں۔ لوگوں کی عام ضروریات بھی آج
پوری نہیں ہوپارہی ہیں۔ مودی اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کودھوکہ دے رہے ہیں، لیکن میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔‘‘
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ، "مودی حکومت کی لوٹ کا ثبوت یہ ہے کہ پیٹرول کا ہوائی جہاز کے ایندھن سے مہنگا ہونا ہے۔ مودی حکومت کالوگوں کو لوٹنے کا پروگرام ملک کے لوگوں پر بھاری پڑرہا ہے، محنت کی کمائی کو لوٹا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کی لوٹ پر لگام لگنی چاہیے۔ "