بھوپال ، 5 مئی (یو این آئی ) مہارت کی ترقی ، صنعت کاری اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ مہارت کی ترقی کے شعبہ میں کام کرنے والے ادارے کو مرکزی حکومت پوری طرح مدد کرے گی۔
یہ بات مسٹر پردھان نے نو قائم شدہ کرسپ ۔جیکوارپلمبنگ ٹریننگ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔ انھوں نے اس موقع پر وزیر اعظم کے اسکل ڈیولپمنٹ انڈیا مشن میں مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا ۔ مرکزی وزیر نے عالمی مہارت انڈیا مقابلہ میں حصہ لینے
والوں سے بھی ملاقات کی ۔
ریاست کے تکنیکی تعلیم اور مہارت کی ترقی کے ریاستی وزیر دیپک جوشی نے جائزہ میٹنگ میں اس موقع پر مدھیہ پردیش مہارت کی ترْی اور روزگار نرمان بورڈ کے صدر ہیمنت دیش مکھ ، چیف سکریٹری تکنیکی تعلیم اشوک ورن وال ، این ایس ڈی سی کے انتظامی ڈائریکٹر اور چیف کارکن افسر منیش کمار ، مدھیہ پردیش روزگار بورڈ کے سکریٹری سکھویر سنگھ ، جیکوار کمپنی کے سی ایس آر چیف کنور شمشیر موجود تھے ۔
یو این آئی ۔ ع ن