the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ریواڑی / نئی دہلی،7 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ریلوے کے مغربی ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کے 306 کلومیٹر طویل ریواڑی-مدار سیکشن کاآج افتتاح کیا اور اس ٹریک پر دنیا کی پہلی بجلی سے چلنے والی ڈیڑھ کلومیٹرلانگ ہال مال گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ایک تقریب میں افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر ریلوے پیوش گوئل ، ہریانہ کے گورنر کے ستیہ دیو نرائن آریا اور وزیر اعلی منوہر لال ، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت ، ہریانہ کے



نائب وزیر اعلی دوشینت چوٹالا اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی موجود تھے ۔ مسٹر مودی نے نیو ایٹیلی اور نیو کشن گڑھ اسٹیشنوں سے دنیا کی پہلی بجلی سے چلنے والی ڈیڑھ کلومیڑ لمبی دو لانگ ہال مال گاڑیوں کو ہری جھنڈی دیکھا کردونوں طرف روانہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فریٹ کوریڈور ملک کی تیز رفتار ترقی کی کوریڈور بنیں گے۔ اس سے ملک میں ترقی کے نئے کلسٹر تیار ہوں گے۔ اس سے معیشت کے دیگر انجنوں کو بھی رفتار ملے گی اور روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے صنعتوں کو نئی توانائی ملے گی اور کسانوں کو بھی تقویت ملے گی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.