ممبئی، 8 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو استعفی سونپ دیا جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابی نتائج 24 اکتوبر کو آگئے تھے۔ نتائج آئے ہوئے ایک پکھواڑہ کا وقت گزر جانے کے باوجود اتحاد کرکے الیکشن لڑنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا کے درمیان وزیر اعلی کے عہدے کے سلسلے میں
اتفاق نہیں ہوپایا ہے۔
گورنر کو استعفی سونپنے کے بعد مسٹر فڑنويس نے پریس کانفرنس میں کہا، ’’میں نے گورنر کو استعفی سونپ دیا اور میرا استعفی قبول کر لیا گیا‘‘۔
مہاراشٹر کی 288 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو سب سے 105 سیٹیں ملیں جبکہ اس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے والی شیوسینا نے 56 سیٹیں جیتی ہیں۔ شیوسینا وزیر اعلی کے عہدے 50..50 کے فارمولے پر چاہتی تھی جس پر بی جے پی متفق نہیں ہے ۔