نئی دہلی ۱۱ جون [یو این آئی] وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمعرات کو سوامی ویویکانند کی تعلیمات سے تحریک لینے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی یکجہتی ، عزم اور 'بحیثیت قوم بڑی طاقت' کورونا بحران سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ' سوامی ویویکانند جی نے جو راستہ دکھایا ہے اس سے مابعد کوڈ عہد کی دنیا میں ہندوستان کو تحریک ملے گی۔ نہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے چہروں پر بھی اسی طرح کی کوششوں کی جھلک دیکھ سکتے ہیں جو کروڑوں شہریوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ’’ہمیں اپنی یکجہتی ، قوت ارادی ، عزم اور اتحاد سے اس سب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنے کی طاقت ملے گی‘‘ ۔ وہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی 125 ویں سالگرہ سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کو کورونا کے بحران
کا سامنا ہے۔ ’’ پوری دنیا اس سے نبرد آزما ہے۔ ہمارا ملک بھی کورونا کے ساتھ لڑ رہا ہے‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ' ہماری طاقت ہمارے مستقبل کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ جس نے پہلے ہی شکست قبول کرلی ہو ، اسے شاذ و نادر ہی مواقع ملتے ہیں۔ '
انہوں نے کہا کہ ’’کبھی کبھی وقت ہمارا امتحان لیتا ہے۔ کبھی کبھی بہت ساری مشکلات بیک وقت آتی ہیں۔ لیکن ہم نے یہ بھی تجربہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہمارا کام اور تجربہ ایک روشن مستقبل کا ضامن بنتا ہے‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ہندوستان بھی لڑ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ دیگر قسم کے بحرانوں کا بھی سامنا ہے جن سے مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سیلاب ، طوفان ، ٹڈیوں کے حملے ، آسام کے تیل کے میدان میں آگ اور چھوٹے زلزلے شامل ہیں۔