the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 16/ جولائی(یو این آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ بھارت میں صد فیصد ڈیجیٹل، آن لائن حج انتظامات کی بناء پر حج سبسڈی کے خاتمے کے باوجود ہندوستان کے عازمین حج پر غیر ضروری اقتصادی بوجھ نہیں پڑا ہے آج قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ (سعودی عرب) کے زیر اہتمام منعقدہ75 سالہ ہند  سعودی عرب کے سفارتی تعلقات اور ہندوستان کی آزادی کے 75 سالہ "امرت مہوتسو" جشن کے پروگرام کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ سفرِ حج، ہند۔ سعو دی عرب کے مابین دوطرفہ مضبوط تعلقات کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان سفر حج کے مکمل عمل کو صد فیصدڈیجیٹل اور آن لائن کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ڈیجیٹل، آن لائن حج سسٹم کی وجہ سے حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین حج پر کوئی مالی بوجھ



نہیں پڑا ہے اور2019 میں ہندوستان سے ریکارڈ دو(2) لاکھ مسلمان حج سبسڈی کے بغیر سفر حج پر گئے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ڈیجیٹل، آن لائن سسٹم کی وجہ سے حج کا پورا عمل شفاف اور آسان ہوا ہے۔ آن لائن درخواست، ای۔ویزا، حج موبائل ایپ، حاجیوں کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ، ای۔ مسیحا صحت کی سہولت، حج گروپ کے منتظمین کے لئے پورٹل وغیرہ کے انتظام کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات ملی ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 2018سے ہندوستان کی مسلم خواتین کو "محرم" (مرد رشتہ دار) کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کو ہندوستان اور دیگر ممالک میں زبردست سراہا گیاہے۔ 2018 سے ابھی تک تقریباً 3500خواتین نے "محرم" کے بغیر سفر حج ادا کیا ہے۔ ان خواتین کو لاٹری سسٹم سے باہر رکھا جاتا ہے۔ ان خواتین حاجیوں کی مدد کے لئے بھارت سے خواتین افسران اور معاونین بھیجے جاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.