the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 21 دسمبر(یو این آئی)اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر لال بہادر نے دوردرشن کے اردو نیوز بلیٹن کو بند کرنے کی سازش کو ہندوستانی زبان اردو کے ساتھ سوتیلے سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد گزشتہ روایت کے مطابق اردو نیوز کی دس بلیٹن شروع کی جائیں یہ الزام انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں وفئد کیا ہے انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کے ساتھ سرکاری طور پر سوتیلا رویہ اختیار کرنا اور اس کی اندیکھی کرنا یہاں تک کہ قومی مائناریٹیز کمیشن، حکومت ہند کی ہدایت کا بھی اثر نہ لینا افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے



کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی صاحب نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کا نعرہ تو دیا ہے لیکن سرکاری آفیسرز کا رویہ بہت تکلیف دہ ہے کیوں کہ سرکاری آفیسرز کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے اور وہ ہر کام میں آئینی حدود کے پابند ہوتے ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر کام انجام دے رہے ہیں اور اردو جیسی قومی زبان کے بارے میں بھی تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم وزیر اعظم ہند نریندر مودی صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ قومی مائناریٹیز کمیشن کی سفارشات و ہدایات پر عمل کرنے کے لیے نوکرشاہوں کو پابند کریں تاکہ اس طرح کی شکایات کا دوبارہ موقع نہ ملے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.