سہارنپور، 27 اکتوبر :- محکمہ آثار قدیمہ نے سہارنپور ضلع جیل کو قومی یادگار قرار دیتے ہوئے اسے خالی کرنے اور عمارت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی کئے جانے پر بھی روک لگا دی ہے۔
سہارنپور ضلع جیل کو 147
سال پہلے 1870 میں انگریزوں نے ضلع جیل کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔
محکمہ آثار قدیمہ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روهیلوں کے دورمیں یہ عمارت بادشاہ کا محل ہوا کرتا تھا۔