: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کوپن ہیگن/23مئی(ایجنسی) روزہ سے متعلق متنازع بیان کے بعد ڈنمارک کی وزیر برائے امیگریشن چوطرفہ تنقید کی زد پر ہے ۔ اپنے متنازع بیان میں وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران مسلمان کام سے چھٹی لیں کیونکہ اس سے معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ وزیر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈنمارک کی مسلم یونین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کیا ہے ۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مس اسٹوجبرگ کی توجہ کا شکریہ ، لیکن مسلمان بالغ افراد اپنا اور معاشرے کے دیگر افراد کا خیال رکھنے کی بہترین اہلیت رکھتے
ہیں چاہے وہ روزے سے ہی کیوں نہ ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ اپنی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث مشہور خاتون وزیر انگر اسٹوج برگ Inger Stojberg نے کام کے دوران روزہ رکھنے والے مسلمانوں کو معاشرے کے لیے ایک سیکورٹی رسک قرار دیا بالخصوص انہوں نے بس ڈرائیور اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاتون وزیر نے کہا کہ کام کے دن روزہ رکھنا جدید سوسائٹی کے لیے ایک چیلنج ہے، ڈرائیور اور اسپتال میں کام کرنے والے روزے دار معاشرے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔