اسٹاک ہوم/4اگست(ایجنسی) میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈنمارک میں حکام نے مقامات عامّہ پر نقاب پہننے پر پابندی کے نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے جمعے کے روز ایک 28 سالہ نوجوان لڑکی پر جرمانہ عائد کیا۔
پولیس اہل کار David Borchersen ڈیوڈ بورکرسن نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعے کے روز نورشلان Horsholm علاقے کے شمال مشرق میں ایک شاپنگ سینٹر پر پولیس کو طلب کیا گیا جہاں ایک نوجوان لڑکی کا اُس عورت کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا جس نے لڑکی کے چہرے سے نقاب نوچ ڈالا تھا۔ بورکرسن کے مطابق "جھگڑے کے دوران لڑکی کا نقاب گر گیا تھا تاہم ہمارے پہنچنے تک وہ اسے دوبارہ لگا چکی تھی"۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پولیس نے مذکورہ لڑکی کی نقاب پہنے ہوئے تصویر لے لی اور پھر شاپنگ سینٹر کے ایک کیمرے سے جھگڑے کی وڈیو بھی حاصل کر لی۔
بعد ازاں نوجوان لڑکی کو آگاہ کر دیا گیا کہ اُس پر 1,000 kroner ایک ہزار کورون (156 ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس کا چالان اُسے بذریعہ ڈاک موصول ہو جائے گا۔ پولیس نے لڑکی سے مطالبہ کیا کہ یا تو وہ نقاب اتار دے اور یا پھر اس مقام عامّہ سے کوچ کر جائے۔
بورکرسن کے مطابق لڑکی نے کوچ کرنے کا اختیار استعمال کیا۔
یکم اگست 2018ء سے ڈنمارک میں متنازعہ قانون نافذ العمل ہو گیا ہے جس کے مطابق مقامات عامہ پر برقع یا نقاب پہننے پر پابندی ہے۔