: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) ہندوستان نے جمعہ کو ملک کے 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں اپنی فوجی طاقت اور ثقافتی وراثت کا مظاہرہ کیا، وہیں ’ناری شکتی‘ نے بھی پریڈ کی قیادت کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اس تقریب کے مہمان
خصوصی تھے جنہوں نے خواتین کی طاقت اور جمہوری اقدار کا مشاہدہ کیا مرکزی تقریب کا آغاز بہادر فوجیوں کے اعزاز میں قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا اس کے تھوڑی دیر بعد صدر دروپدی مرمو اور ان کے فرانسیسی ہم منصب میکرون ایک 'روایتی چھوٹی گاڑی' میں کرتویہ پتھ پر پہنچے۔