نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے مہنگائی کو لے کر حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر محاذ کھول دیا پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے جمع ہوئے اور مہنگائی
کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کرنے لگے۔ حکومت مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے ان ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری سمیت پارٹی کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے مظاہرے میں حصہ لیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیر کے روز ضروری اشیاء پر پانچ فیصد گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو واپس لے۔