the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،8نومبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی کی نوٹ بندی کو"تغلقی فرمان"قرار دیتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو کہاکہ اس اقدام سے کوئی اعلان کردہ مقصد حاصل نہیں ہوا اور عوام اس کا خمیازہ ابھی تک بگھت رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ نوٹ بندی کو آج دو سال پورے ہوگئے لیکن اس کے اعلان کردہ مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں ہوا۔مسٹر مودی نے کالا دھن ختم کرنےکے مقصد کے ساتھ 500 اور 1000روپے کے نوٹوں کا استعمال آٹھ نومبر 2016سے بند کرنےکا اعلان کیا تھا۔یہ ایک طرح کا تاناشاہی فیصلہ تھا جس میں مرکزی کابینہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے بورڈ کو مبینہ طورپر "حراست " میں لے لیا تھا۔

نوٹ بندی کے فیصلہ کو "تغلقی فرمان"قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسے نافذ



کرتے وقت عوام کی تکلیفوں اور بنیادی حقیقت کو نظر میں نہیں رکھاگیا۔اس اچانک فیصلے سے کروڑوں لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔قطاروں میں لگنے ،دھکم پیل اور افراتفری کے نتیجہ میں ایک سو سے زیادہ لوگ مارے گئے۔کروڑوں لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا اور لاکھوں بیٹیوں کی شادیاں ٹوٹ گئیں،ہزاروں مریضوں کو وقت پر دوا نہیں مل پائی اور ان کی بے وقت موت ہوگئی۔


مسٹر شرما نےکہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت نوٹ بندی کو "اچھا کام"قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بتارہےہیں لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک "برا کام" تھا۔بی جے پی کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے اور مسٹر مودی کو اس کے لئے افسوس ہونا چاہئے،نوٹ بندی کے فیصلے سے عام لوگ اور ملک کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور جب لوگوں نے نوٹ بدلوانے کے لئے پیسے جمع کرانے شروع کئے تو زائد از 96فیصد رقم بینک میں واپس آگئی۔کیا یہی کالا دھن تھا؟
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.