نئی دہلی/26اکتوبر(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے لئے حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ"مودی کی پیداکردہ آفت"ہے جس نے معیشت کو مفلوج کردیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے یہاں پی
ایچ ڈی چیمبرس آف کامرس کے 112 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اعتبار اور اعتمادسے چلتا ہے لیکن یہ حکومت عوام پر اعتماد نہیں کرتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی یہ مانتے ہیں کہ اس ملک کا ہر فرد 'چور' ہے۔
ان تمام وجوہات کی بنا پر اب عوام کا اس حکومت سے مکمل اعتبار ختم ہو گیا ہے۔