: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلورو، 02 فروری (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں ملک کی جمہوریت اور آئینی سالمیت خطرے میں ہے۔
ان کے دور حکومت میں تمام خود مختار ادارے بشمول انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیور و آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) بھی بی جے پی کے کہنے پر کام کرتے نظر آتے ہیں۔
مسٹر سدارامیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا یہ نظر
آرہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “ اپوزیشن کی لڑائی بیلٹ پیپرز سے آگے بڑھ کر سرکاری مشینری کے غلط استعمال تک جا پہنچی ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ہماری جمہوریت اور آئینی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
مسٹر سدارامیا کے تبصرے جھارکھنڈ کے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد مبینہ زمینی دھو کہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ہیمنت سورین کے خلاف بدھ کوای ڈی کی طرف سے کی گئی کارروائی کے پس منظر میں آئے ہیں۔