نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی زیرانی نے مل میں ایمرجنسی لگانے کی تاریخ 25 جون کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ اس کے لئے عوام بھی کانگریس کو معاف نہیں کرے گی۔
محترمہ ایرانی نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرکے قانون کو نظر انداز کیا گیا اور ملک کو عدم استحکام اور انتشار کی جانب دھکیل دیا
گیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستانی تاریخ میں وہ سیاہ دن جب قانون کو نظر انداز کرکے اقتدار میں قائم رہنے کے لئے ایک خاندان نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر، ملک کو عدم استحکام اور انتشار کی دھیکیل دیا تھا۔ ہندوستان کے عوام اس زیادتی کے لئے کانگریس پارٹی کو کبھی معاف نہیں کریں گے‘‘۔
اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 25 جون 1975 کو ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرکے سبھی کے بنیادی حقوق کو تلف کردیا تھا۔