: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رائچور:سہارا ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ رائچورکے نمائندوں نےریاستی وزیربلدی نظم و نسق رحیم خان سےملاقات کی۔اور اقلیتوں کے غیر امدادی تعلیمی اداروں میں بنیادی اورضروری سہولتیں فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئےایک درخواست پیش کی۔ٹرسٹ کے نمائندوں نےرائچور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کے لئے سی اے سائٹ کی منظوری دینے، ہائیر ایجوکیشن تعلیم کے تعلق سے
درپش مسائل کو حل کرنے،سٹی میونسپل کونسل کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں بچوں کے لئے پینے کے صاف پانی کا انتظام کرنےاور اسکول کے اردگرد صفائی صفائی کو یقینی بنانے کامطالبہ کیا۔ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایاکہ وہ بہت کم فیس پر بچوں معیاری تعلیم دے رہے ہیں،اس سلسلے میں کلیان کرناٹک بورڈسے گرانٹ منظورکیاجائے۔ اس موقع پرسہارا ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ رائچورکے نمائندےمحمد عبدالحئی فیروز اور دیگرموجود تھے۔