نرسنگھ پور،5اکتوبر:-ان دنوں مدھیہ پردیش میں نرمدا ندی کی پیدل پریکرما(چکر لگانا)کررہے کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ مرکز اور ریاستی سرکاروں سے’ نرمدا پریکرما‘ کیلئے روڈ کی
تعمیر کرانے کا مطالبہ کریں گے۔
مسٹرسنگھ آج یہاں اپنی پیدل یاترا کے تجربوں کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نرمدا ہی ایسی ندی ہے جس کی پریکرما کی جاتی ہے۔
پریکرما کا راستہ پوری طرح ٹوٹا پھوٹا اور مخدوش ہے۔