نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے جاری تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے اپیل کی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ انہوں نے دہلی کے مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ پولیس اور دیگر
ایجنسیاں حالات کو معمول پر لانے اور امن قائم کرنے کے لئے زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’’امن اور ہم آہنگی ہمارا مزاج رہا ہے۔ میں دہلی کے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن اور بھائی چارہ ہمیشہ بنائے رکھیں۔ صورتحال کو جلد سے جلد معمول پر لانے اورامن قائم کرنا ہمارے لئے ضروری ہے‘‘۔