نئی دہلی۔دہلی میں جاری سیلنگ کے مسئلے پرحکمراں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں جم کر سیاست ہو رہی ہے۔دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو سیلنگ کا ذمہ دار بنا رہی ہیں۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سیلنگ کے مدعے پر لیفٹیننٹ گورنرگورنر انل بیجل اور مرکز کی حکمراں بی جے پی پر نشانہ لگایا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سیلنگ پر فوری روک کیلئےدہلی حکومت اسی ہفتہ سپریم کورٹ جائیگی۔سی ایم کیجریوال نے کہا ،'ہم کل یا پرسوں یہ کر دیں
گے'۔
سی ایم کیجریوال نے منگل کوصبح آج صبح میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا،'دہلی میں چاروں طرف افرا تفری مچی ہے۔میں نے صاحب ( لیفٹیننٹ گورنر)کو 25تاریخ کو خط لکھا تھا۔کہ سیلنگ کیوں ہو رہی ہے۔آپ ایف اے آر (فلور ایریا ریشیو)بڑھادیں۔کنورجینس چارج کم کریں'۔
انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی نے گزشتہ کئی سال میں کنورجن چارج کے نام پر 3000کروڑ جٹائے،لیکن وہ پیسہ جہاں۔تہاں خرچ کردیا گیا۔