نئی دہلی ، 17 جون (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شمالی دہلی فسادات کے ملزم طالب علموں اور کارکنوں دیونگنا کلیتا، نتاشا نروال اور آصف اقبال کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جسٹس سدھارتھ مردول اور انوپ جے رام کی بنچ نے سماعت 1530 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے حکم کا انتظار کرے گی اور تصدیق کے لئے مزید وقت طلب کیا گیاتھا۔
دہلی پولیس نے ملزموں کے پتے اور ضامنوں کی تصدیق کے لئے وقت طلب کرنے کے بعد بدھ کو کڑکڑڈوما
عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج رویندر بیدی نے ان کی رہائی ملتوی کردی تھی۔
پولیس نے کہا تھا کہ اسٹوڈنٹس کارکن نتاشا ، دیوانگنا اور آصف کے مستقل پتوں کی رہائی سے قبل تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔
"دہلی پولیس نے عدالت کے روبرو دائر درخواست میں کہا کہ" تمام ملزمان کے 'بیرونی مستقل پتہ' کی توثیق زیر التوا ہے اور وقت کی کمی کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس نے یو آئی ڈی اے آئی کو ضامنوں کے آدھار کارڈ کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لئے بھی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔