ذرائع:
نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن، ڈی ایم آر سی نے آج سے اپنے منتخب میٹرو اسٹیشنوں سے مخصوص کاؤنٹرز کے ذریعے ’ٹورسٹ اسمارٹ کارڈز‘ کی فروخت شروع کردی ہے۔ یہ سمارٹ کارڈز جو اس مہینے کی 13 تاریخ تک فروخت کیے جائیں گے، جی 20 کے مندوبین اور بین الاقوامی زائرین کی سہولت کے لیے شروع کیے گئے ہیں جو دہلی پہنچتے ہی دارالحکومت کے نمایاں سیاحتی مقامات کی تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
جن 36 اسٹیشنوں پر یہ کارڈ وقف کاؤنٹرز کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے ان
میں کشمیری گیٹ، چاندنی چوک، چاوڑی بازار، نئی دہلی، راجیو چوک، پٹیل چوک، مرکزی سیکریٹریٹ، صنعت بھون، لوک کلیان مارگ، آئی ٹی او اور سپریم کورٹ کے میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔
’ٹورسٹ سمارٹ کارڈز‘ دو کیٹیگریز میں دستیاب ہوں گے ایک دن کی میعاد اور تین دن کی میعاد کے کارڈز، جو میٹرو نیٹ ورک میں لامحدود سواریوں کی پیشکش کرتے ہیں۔ ایک دن کی میعاد والا ٹورسٹ اسمارٹ کارڈ 200 روپے میں دستیاب ہوگا۔ تین دن کی میعاد کا کارڈ 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس رقم میں 50 روپے کا قابل واپسی سیکیورٹی ڈپازٹ بھی شامل ہے۔