نئی دہلی ، 29 مئی (یو این آئی) دہلی میں فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں پیر سے کھولنے کی اجازت کے ساتھ ، لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 7 جون کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان
کے مطابق تعمیرات اور فیکٹریوں میں پروڈکشن کی 31 مئی سے رعایت رہے گی جبکہ دیگر پابندیاں پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
کورونا کی دوسری لہر کے بعد 20 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن میں ایک ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن 31 مئی کی صبح پانچ بجے تک تھا ، جو اب 7 جون کی صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔