: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 5 فروری(یواین آئی)دہلی شرا ب گھوٹالہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کو نوٹس کے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ کو بیتا کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے اس معاملہ کی حتمی سماعت پر زور دیا۔ جسٹس ایم ترویدی اور جسٹس پنکج منتل پر مشتمل بینچ نے اس مہینے کی 16 تاریخ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف معاملات میں جاری کردہ احکامات اور ریکارڈ کی جانچ کی
جانی چاہئے۔ اس درخواست کی قبل ازیں سماعت ابھشیک بنرجی اور نلینی چدمبرم کے معاملہ سے منسلک کی گئی تھی۔ قبل ازیں ای ڈی کے وکیل نے بینچ سے کہا کہ ایم ایل سی کو بتا سمن نہیں قبول نہیں کر رہی ہیں اور پوچھ گچھ کے لئے حاضر نہیں ہو رہی ہیں۔ کپل سبل نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے پچھلی سماعت میں کہا تھا کہ سمن جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے نوٹس غیر قانونی ہیں۔ بینچ نے واضح کیا کہ 16 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں تمام معاملات کا ایک ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔