ذرائع:
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی کے بوانا علاقے کے دریا پور گاؤں میں اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔ دیکھا گیا کہ کیجریوال سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور ایک لمحہ ایسا آیا جب وہ اپنی آنکھوں میں آنسو روک نہ سکے۔ اسی حالت میں انہوں نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کا ذکر کیا اور کہا کہ آج میں منیش جی کو بہت یاد کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول سسوڈیا کا خواب
تھا۔
کیجریوال نے خطاب کے دوران بی جے پی اور مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی تعلیم کے اس انقلاب کو روکنا چاہتی ہے، جو انہوں نے شروع کیا ہے۔ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اس کی شروعات منیش جی نے کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منیش سسوڈیان چاہتے تھے کہ تمام بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ اتنے اچھے آدمی کو بی جے پی حکومت نے قید کر رکھا ہے۔ اگر انہوں نے بہتر ا سکول نہ بنائے ہوتے یا نظام تعلیم کو بہتر نہ کیا ہوتا تو آج وہ جیل میں نہ ہوتے۔