the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ 11فروری (ایجنسی) نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے خلاف جدوجہد کی کوشش کے طور پر آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو نے قومی دارالحکومت میں احتجاج اور ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ 
مسٹرنائیڈو جو آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبہ کو مرکز کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد مودی کے ساتھ لڑائی کے موڈ میں ہیں" این ڈی اے حکومت کے خلاف پیر کو صبح 8بجے سے دہلی کے آندھرابھون میں احتجاج کا آغازکیا۔ اس ایک روزہ احتجاج کو انصاف کے لئے احتجاج کا نام دیا گیا ہے۔مسٹرچندرابابو نائیڈو صبح راج گھاٹ پہنچے اور وہاں خراج کی پیشکشی کے بعد آندھراپردیش بھون گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکرکے مجسمہ پر



پھول نچھاور کئے اور اس احتجاج کا آغاز کردیا۔چندرابابونائیڈو اے پی سے ناانصافی کے خلاف بطور احتجاج سیاہ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔


اس احتجاجی مقام پر گاندھی جی ، امبیڈکر اور تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راماراو کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ آندھراپردیش کے وزراء" ارکان پارلیمنٹ" ارکان اسمبلی" ارکان کونسل" ملازمین کی تنظیموں" طلبہ تنظیموں سے وابستہ افرادبھی اس ایک روزہ احتجاج میں نائیڈو کے ساتھ ہیں۔نائیڈو 12فروری کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کوئند سے بھی ملاقات کریں گے۔چندرابابو نائیڈو جو این ڈی اے چھوڑنے کے بعد مودی کے کٹر مخالف ہوگئے ہیں" مرکز کے خلاف تب ہی سے احتجاج کررہے ہیں۔ وہ قومی سطح پر بی جے پی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں آگے ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.