لکھنؤ، 22 فروری :- وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ڈیفنس كوریڈور قائم ہونے پر ملک کی فوجی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اس شعبہ کی درآمد میں کمی آئے گی۔
محترمہ سيتارمن نے
کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے درآمد کم کرنے کے لئے ملک میں صنعت قائم کر کے ضرورتوں کو پورا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سےبڑا ملک ہے جو فوجی ضرورتوں کے لئے دفاعی سازوسامان درآمد کرتا ہے۔