احمد آباد، 20 نومبر:- شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی گجرات کی تمام 182 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔
ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ این سی پی ہاردک پٹیل کی تنظیم ’پاس ‘کے کانگریس سے ناراضگی پر بی جے پی کی طرف نہ جانے
والوں کو امیدوار بنا سکتی ہے۔
پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل نے آج بتایا کہ گجرات میں بی جے پی کے خلاف ماحول تھا اور این سی پی نے کانگریس سے اتحاد کی کوشش کی تھی لیکن کانگریس کا رویہ عملی نہیں تھا۔