غزہ، 16 اکتوبر (یواین آئی) غزہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2670 ہوگئی ہے جبکہ 9600 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت کے ترجمان اشرف القدر نے کہا کہ اسرائیلی حملے پوری سفاکیت کے ساتھ جاری ہیں۔ ان حملوں میں رہائشی پڑوس کو نشانہ بنایا ہے اور لوگوں کے گھروں کو
تباہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں اور اسپتالوں کی طرف جانے والی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر نقصان کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا
سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امداد سے متعلق ادارے یو این ریلیف اینڈور کس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کے سربراہ فلپ لیزرینی نے کہا ہے کہ غزہ میں زندگی کا تصور
ختم ہوتا جارہا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل نے کہا کہ غزہ سے عالمی ادارے کا عملہ مصر کی سرحد کے قریب رفح منتقل ہو چکا ہے۔ اب یہ عملہ بھی اس عمارت میں اپنے امور سر انجام دے رہا ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد امداد کے لیے پکار رہے ہیں۔