the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) دنیا کے اسٹریٹجک تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف چین کا اسٹریٹجک حملہ ایک منصوبہ بند اقدام ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے چائنا سنٹر فار اینالیسس اینڈ اسٹریٹیجی (سی سی اے ایس) اور بین الاقوامی تھنک ٹینک کونارڈ اڈینائر اسٹفٹنگ (کے اے ایس) کی طرف سے منگل کی شام چینی جارحیت کے تسلسل پر ایک کانفرنس میں سی سی اے ایس کے صدر جے دیو راناڈے، وویکانند سینٹر کے ڈائریکٹر اروند گپتا، کے اے ایس کے ڈائریکٹر ایڈریان ہاک، جاپانی اسٹریٹجک تجزیہ کار ہیرویوکی اکیتا، تائیوان میں سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ینگ یولن، چین میں ہندوستان کے سفیر مسٹر



گوتم بمباوالے، لیفٹیننٹ جنرل سنجے کلکرنی اور لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے شرکت کی۔
وویکانند کیندر کے ڈائریکٹر مسٹر گپتا نے پہلے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2008-2009 میں اپنے ترقی کے سفر کو پرامن قرار دے کر شروع کیا تھا لیکن 2012 میں مسٹر شی جن پنگ کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ جارحانہ ہوگیا۔ گلوان وادی کے واقعہ کے بعد ہندوستان اور چین کے تعلقات کی بحث بدل گئی۔ عالمی سطح پر طاقت کے توازن کے مقابلے میں ایک طرف امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک ہیں تو دوسری طرف روس اور چین کی لامحدود شراکت داری ہے۔ اس کے علاوہ ایندھن، خوراک اور کھاد کی بلند قیمتیں اور روس پر مغربی پابندیاں ہیں۔ ایسے میں چین کا کردار کیا ہوگا، یہ ایک قابل بحث سوال ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.