ذرائع:
حیدرآباد:تلنگانہ اورآندھراپردیش میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدارپیشین گوئی کر رہے ہیں کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سورج کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔درجہ حرارت معمول سے دو یا تین ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت سورج کی شدت زیادہ رہے گی۔آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رات کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ دن کے وقت موسم خشک رہے گا اور دھوپ کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
تلنگانہ میں دھوپ کی شدت دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ مارچ کے آغاز سے ہی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ ریاست بھر میں دن کے درجہ حرارت میں تقریباً 4 ڈگری کا اضافہ
ہوا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ریاست میں دن کا درجہ حرارت 32 سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ لیکن رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا جارہاہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں درجہ حرارت میں مزیداضافے کا امکان ہے۔
بتایاجارہاہےکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ژالہ باری کا اثر زیادہ ہونے کا امکان ہے اور لوگوں کو ہوشیار رہناہوگا۔ تلنگانہ میں رات کو ٹھنڈا موسم رہےگا، لیکن دن کےاوقات شدیدگرمی رہےگی۔گزشتہ سال فروری میں 20تا15 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا، اس بار یہ 32 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں دھوپ کی شدت کیسی رہےگی۔ شدید گرمی کے باعث لوگوں کومختلف دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔عوام میں محکمہ موسمیات کی وارننگ کولیکرتشویش پائی جارہی ہے۔