جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
مظفرنگر (یوپی) ۔ 10 جنوری :- سہارنپور ضلع انتظامیہ نے اسلامی دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کو اپنے احاطہ میں لاؤڈ اسپیکرس کے استعمال کیلئے 15 جنوری تک اجازت حاصل کرلینے کیلئے کہا ہے۔ مندروں، مسجدوں اور دیگر عام مقامات پر لاؤڈاسپیکرس کے بغیر اجازت استعمال پر حکومت اترپردیش کی طرف سے امتناع عائد کئے جانے کے بعد یہ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے صوتی آلودگی پر کنٹرول کے
قواعد پر مناسب عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد حکومت کی طرف سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے دینی درسگاہ سے کہا ہیکہ اگر وہ مقررہ تاریخ تک اجازت حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو صوتی آلات ہٹا دیئے جائیں گے۔ دارالعلوم دیوبند میں واقع تین مساجد میں لاؤڈاسپیکرس استعمال کئے جاتے ہیں۔ سہارنپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھارتھ نے کہاکہ دیگر تمام مابعد اداروں کو بھی ایسی ہی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ دارالعلوم دیوبند نے کہا ہیکہ متعلقہ حکام سے اجازت لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔