نئی دہلی،7نومبر :- راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کے خطرناک سطح سے زائد پہنچنے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مختلف سرکاری ایجنسیوں نے اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے سخت اور ہنگامی اقدامات کئے جانے کی بات کہی ہے۔
راجدھانی
میں آلودگی کے زہریلی سطح پر پہنچ جانے کی وجہ سے دہلی حکومت نے بدھ کو تمام پرائمری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بدھ کو تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے۔