the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ 20/جنوری(یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے شمالی مشرقی ریاستوں میں غیر بی جے پی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ”این پی آر“ کی ایکسرسائز شروع کرانے سے ”اس میں شامل کچھ نکات“ کو ختم کرانے پر زور دیں این پی آر کے ایکسرسائز پر شک وشبہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”یہ بہت ہی خطرناک گیم“ ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ والدین کا برتھ سرٹیفکٹ مانگانا دراصل این آر سی کو ہی نافذ کرنے کا کھیل ہے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں بی جے پی و غیر بی جے پی حکومت تری پورہ، آسام، منی پور، اروناچل پردیش،میگھالیہ، میزورم کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ این آپی آر کے ایکسرسائز کو شروع کرانے سے قبل اس کے قانون اور اس میں شامل دفعات کو توجہ سے پڑھیں۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں



اپیل کرتی ہوں کہ یہ وہ نافذ نہ کریں کیوں کہ اس میں بہت ہی خراب دفعات کو شامل کیا گیاہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس حکومت جلد ہی شہریت ترمیمی ایکٹ پر ریزولیشن پاس کرائے گی۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعہ خبر ملی ہے کہ اب این پی آر میں والدین کا برتھ سرٹیفکٹ دینا ضروری نہیں ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر دینا ضروری نہیں ہے تو پھر اس کا حصہ کیوں بنایا گیا ہے۔اس سوال کو بہر صورت ختم کیا جائے۔
وزیر علیٰ نے کہا کہ جولوگ اپنے والدین کا برتھ سرٹیفکٹ نہیں فراہم کرسکیں گے خطرہ ہے کہ انہیں بعد میں پریشان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سلی گوڑی اور پہاڑی علاقوں کے چار روزہ دورے پر ہیں اور اس درمیان وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.