برازیل/28جنوری(ایجنسی) جنوب مشرقی برازیل میں جمعہ کو ایک کوئلہ کان پر بنے باندھ کے ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد ہفتہ تک بڑھ کر 40 ہوگئی، ملبے میں ابھی بھی لوگوں کے دبے ہونے کا امکان ہے اور بچاؤ عملہ انہیں تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایک اندازے کے مطابق 300 لوگوں کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ ہے.
میناس گورائس صوبہ کی ہنگامی خدمات نے پیر کو جاری بیان میں یہ
اطلاع دی۔ ہنگامی خدمات نے بتایا کہ 19 ہلاک شدگان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ملک کا سب سے بڑی کان کنی کمپنی برازیلین مائننگ کارپوریشن ویلے کا یہ باندھ جمعہ کو مقامی وقت دوپہر ایک بجے ٹوٹا۔ برازیل کے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے ویلے کمپنی پر 6.65 کروڑ ڈالر کا ابتدائی جرم لگایا ہے۔ ویلے کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق آفات متاثرہ علاقے میں بادھ ٹوٹنے کے وقت 427 افراد موجود تھے۔