: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رائچور: کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی مسلم اقلیتی یونٹ کی جانب سے مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز بیان دینے والے آر ایس ایس پرچارک کلڑکا پربھاکر بھٹ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 19جنوری بروز جمعہ دوپہر 12بجے رائچور شہر کے امبیڈکر چوک سے لیکر ٹیپو سلطان روڈ سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی کے بعد ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیاجائے گا۔ اس موقع
پر مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز بیان دینے والے آر ایس ایس پرچارک پربھاکر بھٹ کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرتے ہوئے تڑی پار کرنے،سماجی، تعلیمی اور طبقہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہوئے سری کانت راج کمیشن رپورٹ کو جاری کرنے اور کللڑکا پربھاکر بھٹ کے خلاف پولیس کیس درج کرتے ہوئے سماجی کارکن نجمہ نظیر پولیس تحفظ فراہم کرنے کی مانگ کی جائے گی۔دلت سنگھر ش سمیتی کے لیڈروں نے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔