the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اورنگ آباد۔ کورے گاؤں بھیما واقعے کی مذمت اور باہمی اتحاد کے مظاہرے کے لیے اورنگ  آباد شہر میں ایک امن مارچ نکالا گیا ۔ اس امن مارچ میں دلت۔ مراٹھا اور مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔  ریلی میں شہر کی پینتیس سے زائد دلت مسلم اور کمیونسٹ تنظیموں نے حصہ لیا ۔

اورنگ آباد کے دلت طبقے کے خلاف پولیس کی کارروائی کے خلاف اور کوریگاؤں بھیما واقعے کی مذمت میں نکالے گئے امن مارچ میں دلت مسلم اور مراٹھا اتحاد دیکھنے کو ملا۔ دوپہر بارہ بجے کرانتی چوک سے امن مارچ کا آغاز ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے بھڑکل گیٹ پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کےمجسمے کے پاس پہنچ کرجلسے میں تبدیل



ہوگیا۔ اس موقع پر ریاست کی بی جے پی حکومت پر مذہبی منافرت پھیلانےاور پسماندہ و اقلیتی طبقات کو کچلنے اور دباؤ کی سیاست کا الزام عائد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف بھی آواز اٹھائی گئی اور کامبنگ آپریشن کے نام پر گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ظاہری یگانگت کے بجائے آپسی اتحاد کو حقیقی شکل دی جائے ۔

امن مارچ میں مسلم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے آپسی بھائی چارے کا ثبوت دیا۔ واضح رہے کہ کوریگاؤں بھیما واقعے کے بعد ہوئے پر تشدد احتجاج کے لیے وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی خاموشی کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.