حیدرآباد 26جو لائی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ دلت بندھو ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک ہے۔
وزیراعلی کی صدارت میں دلت بندھو پروگرام کے
سلسلہ میں حضورآباد اسمبلی حلقہ کے دلتوں کے ساتھ ایک اجلاس ان کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں منعقد ہوا۔
ریاستی وزرا ہریش راو،کے ایشور،ارکان اسمبلی سمیت اعلی عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔