کلکتہ 24اکتوبر (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ سمندری طوفان دانا طاقت کے ساتھ ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اس وقت وہ ساگر دیپ سے صرف 310 کلومیٹر دور ہے۔ اس صورتحال میں علاقائی ڈائریکٹر اور ماہر موسمیات سومناتھ دتہ نے علی پور محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹر وارننگ کے ساتھ پر یس کا نفرنس میں کہا کہ درخت اور خشک شاخیں طوفان کی وجہ سے گر سکتی ہیں اس لئے باہر نکلتے
وقت احتیاط برتیں۔
اس کی وجہ سے فصل اور کچے مکانات تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ وسیع پیمانے پر بجلی کی بندش ہو سکتی ہے۔ کچی اور پکی دونوں سڑکوں کو طوفانوں سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تیز بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
سومناتھ نے یہ بھی بتایا کہ ہر لمحہ دانا کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے گنگا کنارے کے علاقے میں درمیانی درجے کی بارش ہو سکتی ہے-