نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) سمندری طوفان ابپر جوائے انے گجرات کے سوراشٹر ا۔ کچھ کے علاقے میں تباہی مچائی جہاں کم از کم 22 لوگ زخمی ہو گئے ، 940 گاؤں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا اور سمندر کے قریب نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ ریلیف کمشنر آلوک پانڈے نے کہا کہ بیر جوائے طوفان کے اثر سے 115 سے 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے کچھ اور سوراشٹرا کے 900 گاؤں میں 20 بجلی کے کھمبے اور 524 درخت گر گئے ہیں۔ وہیں 23 مویشیوں کی موت ہو گئی۔ دوار کا میں سب سے زیادہ 23 درخت گرے ہیں اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ
کچھ کا خطہ اب بھی بپر جوائے کی تباہی کا سامنا کر رہاہے اور جمعہ کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ یہاں بارش ہوتی رہی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مرتیونجے مہا پاترانے بتایا کہ سمندری طوفان بپر جوائے شمال مشرق کی طرف بڑھا اور گجرات کے جا کھاؤ بندرگاہ کے قریب سوراشٹر ۔ کچھ سے ملحق پاکستان کے ساحل کو پار کر گیا۔ بعد میں اس کی شدت ایک انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے اگلے 24-48 گھنٹوں تک علاقائی موسم کو متاثر کرتا رہے گا، جس کی وجہ سے شمالی گجرات اور جنوبی راجستھان کے کچھ حصوں میں زبردست بارش ہو گی۔