the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے 25 جولائی، جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کی آئی ٹی سیل اور سوشل ٹیم نے ڈی سی پی کرائمز کے نرسمہا کی نگرانی میں سنٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر  پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے 30 دنوں میں کامیابی کے ساتھ 345 موبائل فونس  برآمد کئے۔ ڈی سی پی کرائمز کے نرسمہا کے ذریعہ سائبرآباد کمشنریٹ مین کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ کے دوران برآمد شدہ موبائل فونس ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کئے گئے۔

ڈی سی پی کرائمز کے نرسمہا نے کہا کہ موبائل فون ہماری روزمرہ کی زندگی میں بہت اہم ہیں، جس میں بہت سی اہم معلومات اور یادیں موجود  ہوتی ہیں۔ چور بے لگام ہیں، اس لیے انہوں نے مشورہ دیا کہ پولیس کو بازیابی کی کوششوں میں مسلسل رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود  یہ نہیں جانتے  کہ چوری شدہ موبائل کو غلط استعمال سے



کیسے روکا جائے۔

ڈی سی پی کرائمز کے نرسمہا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گمشدہ موبائل فون کی تفصیلات نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (NCRP) سنٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر (CEIR) پورٹل پر، یا نیشنل ہیلپ لائن نمبر 1930 پر ڈائل کرکے دیں،  جو کہ تمام ہندوستان میں قابل رسائی ہے۔  ڈی سی پی کرائمز نے اے سی پی کرائمز کالنگا راؤ، آئی ٹی سیل انسپکٹر جگدیشور، آئی ٹی سیل ٹیم کو موبائل فونز کی کامیاب بازیابی پر سراہا۔ برآمد ہونے والے موبائل فونز وصول کرنے والوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

19 اپریل 2023 کو اپنے آغاز کے بعد سے سنٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر  پورٹل نے تلنگانہ پولیس کو 30,049 مسروقه موبائل آلات کو بازیاب کرنے کے قابل بنایا، جس سے ریاست کو ملک بھر میں موبائل فون کی بازیابی میں سب سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ تلنگانہ 33.71 فیصد کی متاثر کن بحالی کی شرح کے ساتھ آگے ہے، کرناٹک 32.02 فیصد  اور آندھرا پردیش 32.01 فیصد پر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.