the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ/27جون(ایجنسی) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ہندو لیڈروں اور سنتوں کے دباو والی کوششوں کے پیش نظر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے 15 جولائی کو ندوۃ میں مجلس عاملہ کی ایک میٹنگ طلب کر لی ہے جس میں اجودھیا اور خواتین کے امور سمیت متعلقہ معاملات زیر غور آئیں گے۔

ہر چند کہ اس میٹنگ میں ایودھیا کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی پابندی کے پرانے موقف کی تائید متوقع ہے لیکن اس نشست میں 2019 کے عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی اور معاشرتی ماحول ار ان کے تقاضوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے آج یہاں بتایا کہ بورڈ کی



مجلس عاملہ کی میٹنگ 15 جولائی کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ معمول کا حصہ ہے اور وقتا فوقتا ہوت رہتی ہے ۔ اس بار بھی س میں کئی امور زیر غور آئیں گے جن میں اجودھیا کا معاملہ بھی شامل ہو گا۔ خواتین کے امور میں طلاق ثلاثہ بھی زیر غور رہے گا۔

کہا جا رہا ہے اس میٹنگ میں مولانا سید سلمان ندوی کو بورڈ بدر کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا سکتا ہے۔ بورڈ کے کسی ذمہ دار نے بہر حال اس کی تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ مولانا ندوی کو اسی سال فروری میں بورڈ کے حیدر آباد اجلاس میں اس لئے بورڈ بدر کر دیا گیا تھا کہ وہ ایودھیا تنازعہ کو ماورائے عدالت ختم کرنے کی کھل کر تائید کرنے لگے تھے اور اس محاذ پر وہ شری شری روی شنکر کے ساتھ بھی چل پڑے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.